|
* کیا کہوں میں کہ کیا دیا تونے *
حمد
کیا کہوں میں کہ کیا دیا تونے
عشق دل میں جگا دیا تونے
ہر طرف بس نظر تو آتا ہے
جلوہ کیسا دکھا دیا تونے
بحر و بر ہو کہ چاند سورج ہو
لفظ کن سے بنا دیا تونے
دے دیا علم اتنا آدم کو
سر ملک کا جھکا دیا تونے
اس سے معمور ہے دلِ انساں
عشق کا جو مزا دیا تونے
شکل عیسیٰؑ کی دے کے قاتل کو
دار سے یوں بچا دیا تونے
مانگتی اور کیا صدف تجھ سے
اُس کو حد سے سوا دیا تونے
(شاہدہ صدف (مہنور حسین
114/E, Topsia Road, 2nd floor,
Near Laal Masjid, Kolkata-700039
Mob: 8820550391
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|