* تیری یاد وجہِ سکون ہے ، تیرا ذکر ذک *
حمد
تیری یاد وجہِ سکون ہے ، تیرا ذکر ذکرِ عظیم ہے
رگِ جاں میں تیرا ہی نور ہے ، میرے دل پہ نقشِ حریم ہے
تیری رحمتوں میں سبھی ہیں تر ، یہ قمر ، شجر ، یہ جن و بشر
تو حبیب سب کا ہے خوب تر ، تو ندیم ہے تو نعیم ہے
جو یہاں نشیب و فراز ہے ، تیری حکمتوں کا ہی راز ہے
تو ہی ایک بندہ نواز ہے ، تو ہی کارساز ، حکیم ہے
جو کلام تیرا کلام ہے ، انہی آیتوں میں پیام ہے
تیری بندگی ہے عزیز تر ، تو حکیم ہے تو کلیم ہے
نہیں درد تجھ سے کوئی چھپا ، تیرے پاس درد کی ہے دوا
تیرے در پہ اپنی جبین ہے ، تو حکیم ہے تو فہیم ہے
تو قریب رہ کے تھا لاپتہ ، مجھے مصطفیٰؐ نے پتہ دیا
مجھے وحدۂ کا سرور ہے ، یہ تیری عطائے عظیم ہے
تیری حمد کی ہوئی ابتدا ، یہی شہنواز کی ہے دعا
اسے کر قبول مرے خدا ، تو فہیم ہے تو کلیم ہے
شہنواز بانو شاہین
Al-Ameen High School, Belur Road,
Chikmangalur-577101
Mob: 9739912840
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|