* آیئے بزم میں کچھ دل کی مدارات کریں *
غزل
آیئے بزم میں کچھ دل کی مدارات کریں
زخمِ دل سی لیں تمنائوں پہ پھر بات کریں
غم و اندوہ تو امیدوں کو ڈس جاتے ہیں
مسکراتے رہیں ، کیوں شکوۂ حالات کریں
ہم بہاروں کے تصور سے بھی خوش رہتے ہیں
کب خزاں آئے گی کیوں اُس کی یہاں بات کریں
سرخ پتوں نے سجائی ہے نرالی محفل
ایسی گل رنگ خزاں ہے کہ مناجات کریں
ہم کو معلوم ہے ، ہیں آپ ہی جانِ محفل
آپ سے مل کے بھلا کس سے ملاقات کریں
شہناز کنول غازی
4/10-D, Darul-Uns
Dodhpur Road
Civil Lines
Aligarh-202002 (U.P)
Mob: 9760518335
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|