* رسول اللہؐ کی عظمت کو غارِ ثور میں *
نعت پاک
رسول اللہؐ کی عظمت کو غارِ ثور میں دیکھا
مری نظروں نے خاکِ پا کو سونا چور میں دیکھا
عجب انداز سے اتری وحی میرے پیمبر پر
خدا کا نور اُس دن سب نے تیرے نور میں دیکھا
ازل کا نور تھا بہتا ہوا پہنچا مدینے میں
وہ تیری ذات کا جلوہ تھا کوہِ طور میں دیکھا
تری معراج کیا تھی رب سے ملنے کا بہانہ تھی
جلالِ مہر کی شفقت کو دستِ حور میں دیکھا
وہ بستی خاک کی تھی ، کہکشاں بن کر مگر چمکی
رسول اللہؐ کا چہرہ شبِ دیجور میں دیکھا
شہناز کنول غازی
4/10-D, Darul-Uns, Dodhpur Road
Civil Lines, Aligarh-202002 (U.P)
Mob: 9760518335
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|