* مثلِ پروانہ کیا ہم نے طوافِ کعبہ *
حمد
مثلِ پروانہ کیا ہم نے طوافِ کعبہ
آج محسوس ہوا کیا ہے طوافِ کعبہ
ہر نظر پاک ہوئی روح بھی شاداب ہوئی
جب نظر اُس پہ پڑی حلقۂ آداب ہوئی
تیرے محبوبؐ نے قرآن کی دولت دے دی
حج کا فیضان دیا قوم کو وحدت دے دی
راہِ حق سامنے پائی تو بڑھے سب کے قدم
ہمیں اس راہ پہ لے چل ہے جہاں تیرا کرم
مقصدِ زیست کا مفہوم سمجھ میں آیا
مالکِ کون و مکاں تونے کرم فرمایا
اپنے محبوبؐ کے صدقے میں وہیں پھر لے چل
پھر کرم کر مجھے کعبے میں وہیں پھر لے چل
شہناز کنول غازی
4/10-D, Darul-Uns, Dodhpur Road
Civil Lines, Aligarh-202002 (U.P)
Mob: 9760518335
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|