|
* نبیؐ انوکھے انوکھا رواج رکھتے ہیں *
نعت پاک
نبیؐ انوکھے انوکھا رواج رکھتے ہیں
پیمبروں کی امامت کا تاج رکھتے ہیں
بتائیں حضرت صدیقؓ ، بولیں شیر خداؓ
وہ اک لعاب میں کتنے علاج رکھتے ہیں
تری تو تاجوری خالقِ جہاں جانے
ترے غلام دلوں پہ بھی راج رکھتے ہیں
حساب ہوگا برابر مرا حساب کے دن
مرے رسولؐ تو امت کی لاج رکھتے ہیں
میں کیوں نہ جائوں اے شہنور جانبِ طیبہ
وہ کملی والے ہیں اجلا سماج رکھتے ہیں
شہنور حسین شبنم
114/E, Topsia Road, 2nd floor,
Near Laal Masjid, Kolkata-700039
Mob: 7439156696
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|