|
* سب پہ اللہ کی ہے نظر دیکھئے *
حمد
سب پہ اللہ کی ہے نظر دیکھئے
اُس کے بندے ہیں جن و بشر دیکھئے
یہ بھی اللہ کا ہم پہ احسان ہے
ہم جو قائم ہیں ایمان پر دیکھئے
لب پہ ہے کچھ چھپا دل میں کچھ اور ہے
لیکن اُس کو ہے سب کی خبر دیکھئے
اُس کو اک پل کبھی بھی نہ تم بھولنا
سب پہ رکھتا ہے یکساں نظر دیکھئے
کرتی ہوں میں تلاوت بھی قرآن کی
ہے یہ ہم پہ اُسی کا اثر دیکھئے
اپنے رب کے میں نناوے نام کا
ذکر کرتی ہوں شام و سحر دیکھئے
کب سے شہنور کو حج کا ارمان ہے
کب بلائے گا وہ اپنے گھر دیکھئے
شہنور حسین شبنم
114/E, Topsia Road, 2nd floor,
Near Laal Masjid, Kolkata-700039
Mob: 7439156696
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|