donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaida Rumani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آزادی کے بعد ہوئے ہیں ملک میں کتنے &# *
(شیدا رومانی ( رائچور
 آزادی کے بعد ہوئے ہیں ملک میں کتنے دنگے
مطلب کے ہمام سے نکلے کتنے نیتا ننگے
باتیں ان کی سیدھی لیکن کام بڑے بے ڈھنگے
کون ہے دہشت گرد بتائو، کون ہے آتنک وادی

باپوؔ نے سینے پر اپنے گولی کس کی کھائی
  کس نے رام کا رتھ بنوایا، مسجد کس نے ڈھائی
 سارے دیش میں بد امنی کی کس نے آگ لگائی
 کون ہے دہشت گرد بتائو……
دھرتی پر گجرات کی کس نے خون کی ہولی کھیلی
 بچوں کو نیزوں پہ اچھالا ، عصمت کس نے لوٹی
صرف مسلمانوں پہ چلی ہے کیوں گولی پولیس کی
 کون ہے دہشت گرد بتائو……
کس نے ظلم کہاں پر ڈھایا، کس کا نام بتائوں
 بمبئی، بھاگلپور، اڑیسہ، میرٹھ، مالیگائوں
اتنے قتلِ عام ہوئے ہیں کس کا سوگ منائوں
 کون ہے دہشت گرد بتائو……
 دیش کو ٹکڑے کر دینے کے، کس کے ہیں منصوبے
آج لسانی آگ میں کس نے جھونک دئیے ہیں صوبے
ملّاحوں کے ہاتھو ں خود اپنے سفینے ڈوبے
 کون ہے دہشت گرد بتائو……
کون ہیں حملہ کرنے والے چرچوں پر بتلائو
آج اہنسا وادی خود کو کہنے والو! آئو
 دہشت گردی کایہ لیبل’’ ہندو‘‘ پر بھی لگائو
کون ہے دہشت گرد بتائو……
 کون ہے منصف ، کس کی عدالت اور وکالت کیسی
جھوٹوں کے دربار میں لوگوں سچ کی حمایت کیسی
من کے کالے نیتائوں میں اجلی سیاست کیسی
کون ہے دہشت گرد بتائو……
ہندو، مسلم ، سکھ، عیسائی ایک اگر ہو جائیں

نفرت کے شعلوں کو بجھائیں، پیار کے پھول کھلائیں
 دہشت گردی مٹ جائے گی ، امن کے دیپ جلائیں
پھر نہ رہے گا دیش میں اپنے کوئی آتنک وادی
کون ہے دہشت گرد بتائو……
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 304