* بہت مایوس ہوں اپنی زندگی سے *
غزل
بہت مایوس ہوں اپنی زندگی سے
فریب اور مکر ملتا ہے سبھی سے
بہانے ، جھوٹ اور بے جا تسلّی
بچوں کیسے تری بازی گری سے
ہر اک جا خاکِ وحشت اڑ رہی ہے
کہاں بھاگوں میں شہری زندگی سے
مرے حصے میں روشن دن نہیں تھے
ہمیشہ سامنا تھا تیرگی سے
یہاں اوراقِ دل بکھرے ہوئے ہیں
سنبھل کر تُو گزرنا اس گلی سے
یقیں جس پر کیا حد سے زیادہ
مجھے دھوکہ ہوا ہے بس اُسی سے
مرا تو نام شائستہ ہے صاحب
ذرا باتیں کریں شائستگی سے
شائستہ فاخری
C-9, Radio Colony
Auckland Road
Allahabad-211001(U.P)
Mob: 9454695090
shaistanaaz2009@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|