* راہزن جب ہو رہنما میرا *
غزل
راہزن جب ہو رہنما میرا
کیسے اب طے ہو راستہ میرا
اپنی دنیائے غم میں جیتی ہوں
کس نے دیکھا ہے حوصلہ میرا
تیری آنکھوں میں زندگی دیکھوں
تیرا چہرہ ہے آئینہ میرا
اُس کے جتنے قریب میں پہنچی
پاس آتا گیا خدا میرا
چاند نکلا کبھی نہ آنگن میں
رائیگاں ٹھہرا جاگنا میرا
تیری منزل ہی میری منزل ہے
تیرا رستہ ہے راستہ میرا
مجھ کو شائستہ غم بھلا کیوں ہو
ہر گھڑی ساتھ ہے خدا میرا
شائستہ فاخری
C-9, Radio Colony
Auckland Road
Allahabad-211001(U.P)
Mob: 9454695090
shaistanaaz2009@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|