* رسولِ پاکؐ کی عظمت میں تارے بھی چم *
نعت پاک
رسولِ پاکؐ کی عظمت میں تارے بھی چمکتے ہیں
جو لب پہ نام لیتے ہیں دہن اُن کے مہکتے ہیں
سہارا دینے لگتا ہے خیالِ مصطفیٰؐ ہم کو
کبھی جب چومنے کے واسطے روضے کو تکتے ہیں
اگر احمدؐ کی چاہت ہو نگاہ و دل ہوں پاکیزہ
مدینے جانے والوں میں وہ شامل ہو بھی سکتے ہیں
انہیں بھی سبز گنبد کا کرا دیدار اے مولا
نبیؐ کے چاہنے والے تری رحمت کو تکتے ہیں
خدا کے ماننے والوں سے کہہ دو تم یہ شائستہ
شریعت کے جو منکر ہیں وہ دنیا میں بھٹکتے ہیں
شائستہ جمال
30, Church Road, Ahirpura
Jahangirabad, Bhopal-8 (M.P)
Mob: 9300037589 / 9869523180
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|