* اک قصئہ پارینہ دھندلا سا ہے آئینہ *
اک قصئہ پارینہ دھندلا سا ہے آئینہ
گنجینئہ گوہر ہے یادوں سے بھرا سینہْ
کیوں آ نکھ چراتے ہیں ملتے ہیں جو محفل میں
اک وقت میں اپنے تھے یہ ہمدمِ دیرینہ
بہتا ہوا پانی بھی تھم جائے جنبش سے
چھیڑو نہ کوئ نغمہ خاموش ہے سازینہ
اک کن کی صداؤں میں مدہوش غمِ ہستی
ہم رقص مہ و انجم چھلکے ہیں مے و مینا
آنکھوں میں لئے وحشت ساحل سے ا’لجھتے ہیں
طوفانوں کی چا ہت میں مرنا بھی ہے اب جینا
اک قصئہ پارینہ ہے دھند کے رستے میں
تا حدِ نظر دیکھوں تخلیق کا آ ئینہ
شائستہ مفتی
|