donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shaista Mufti Farrukh
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شہر آشوب *
شہر آشوب


اے مرے دیس میں بستے ہوئے اچھے لوگو
خود ہی سوچو کہ سزا جیسی یہ تنہائی ہے
جس جگہ پھول مہکتے تھے وفائوں کے کبھی
اُن فضائوں میں اٹل رات کی گیرائی ہے

ان اندھیروں سے پرے آج بھی اِس دنیا میں
لوگ خوشحال، محبت سے رہا کرتے ہیں
آج بھی شام ڈھلے سکھ کی حسیں وادی میں
لوگ پیڑوں کے تلے روز ملا کرتے ہیں

روز اٹھتی ہے مہک اُن کے حسیں آنگن سے
سادگی جینے کا سامان ہوا کرتی ہے
اُن کی آنکھوں میں مہکتے ہیں گلابوں کے چمن
زندگی کیف کا عنوان ہوا کرتی ہے

اے مرے دیس میں بستے ہوئے اچھے لوگو
زندگی کون سے منظر میں گزاری تم نے
خاک اور خون سے لتھڑی ہوئی منزل کی طلب
کون سے قرض کی زنجیر اُتاری تم نے

یوں اُلجھتے ہو بھٹکتے ہوئے آہو کی طرح
کیسے آشوب میں اِک عمر گنوا دی تم نے
خار زاروں سے لکھی دل پہ کہانی دکھ کی
کون سی شب کی سیاہی کو        ِجلادی تم نے

اے مرے دیس میں بستے ہوئے اچھے لوگو
خود کو پہچان کے اِس باب میں رُسوا نہ کرو
زندگی صرف محبت کا حسیں تحفہ ہے
اِس حسیں خواب کی تعبیر کا سودا نہ کرو
*****





 
Comments


Login

You are Visitor Number : 313