|
* مرے رسولؐ کا چہرہ نظر میں بستا ہے *
نعت پاک
مرے رسولؐ کا چہرہ نظر میں بستا ہے
اُسی کے نور سے دل کا چراغ جلتا ہے
مرے حضورؐ سے کہہ دو حجاب وا کردیں
زمانہ چہرۂ انوار کو ترستا ہے
حضورؐ لوٹ کے آجایئے زمانے میں
ہوائیں روتی ہیں دریا بھی سر پٹکتا ہے
سکون پائے گا زنداں میں جسم کے کیسے
دِوانہ دل یہ مدینے میں گاتا پھرتا ہے
سنائی دیتی ہیں لبیک کی صدائیں مجھے
عجیب سلسلہ غارِ حرا سے ملتا ہے
یہی ہے آرزو دیدارِ حق ہو شائستہ
کوئی شرارہ مری روح میں مچلتا ہے
شائستہ یوسف
Mystic Herbal Cosmetics, No.57, J.C.Industrial Estate,
11th Km Kankapura Road, Bangalore-560062
Mob: 9243083204
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|