|
* میری بانہوں میں نور بن کے سما *
حمد
میری بانہوں میں نور بن کے سما
من کی آنکھوں میں نور بن کے سما
روشنی کی پھوار ہو ہرسو
بھیگی راتوں میں نور بن کے سما
موسیقی چار سو بکھرنے دے
دل کے تاروں میں نور بن کے سما
ہر طرف ایک ہو کا عالم ہے
تو نظاروں میں نور بن کے سما
دل کی گہرائیاں منور ہیں
میری باتوں میں نور بن کے سما
کھول دے عرش کے دریچوں کو
تو دعائوں میں نور بن کے سما
زندگی کو حسین مقصد دے
میرے خوابوں میں نور بن کے سما
شائستہ یوسف
Mystic Herbal Cosmetics, No.57, J.C.Industrial Estate,
11th Km Kankapura Road, Bangalore-560062
Mob: 9243083204
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|