|
* سب تـیـرے نـام *
سب تـیـرے نـام
بس دعا میری یہ مستجاب ہوجائے
اے میرے دل کے امیر شہر
اس رزم گہِ دنیا میں تیرے ہمراہ چلوں
جی اٹھوں تیری محبت کی نمو سے
شہر طلسمات میں آبشار سے کھیلوں
کسی پربت کے کنارے کچھ پھول چنوں
جگنوئوں کے نور سے دامن بھرلوں
تم میرے ساتھ رہو
اے میرے دل کے امیر شہر
رہے قربت کا خمار
رشتوں کی مٹھاس
آسودگی کے گلاب
تم میرے ساتھ رہو
تمہاری سانسوں کی لذت پاکر
میری سوچیں گزریں
اے میرے دل کے امیر شہر
میری نظمیں میرا انتساب
سب تیرے نام
بس تم میرے ساتھ رہو…!
شمع اختر کاظمی
12/14, Sai Nagar
Bhiwandi-421302
(Maharashtra)
Mob: 7875292799
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|
|