donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shamim Anjum Warsi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بکھرتی ٹوٹتی یادوں کا منظر چھوڑ آ® *
غزل

بکھرتی ٹوٹتی یادوں کا منظر چھوڑ آیا ہوں
کہ موجیں مارتا گھر میں سمندر چھوڑ آیا ہوں
دیا تھا تم نے جو اسکیچ کرکے اپنے ہاتھوں سے
وہ دیدہ زیب کمرے میں کلنڈر چھوڑ آیا ہوں
چھپالے مجھ کو اے صحرا نوردی اپنی آنکھوں میں
بہت پیچھے میں اپنا لائو لشکر چھوڑ آیا ہوں
خدا محفوظ رکھے باغباں کی بد نگاہوں سے
میں اپنے کچے آنگن میں گلِ تر چھوڑ آیا ہوں
تری مرضی ہے تو جس حال رکھے اپنے بندے کو
تری چوکھٹ پہ میں اپنا مقدر چھوڑ آیا ہوں
حیات اپنی گزر جائے تری پلکوں کے سائے میں
اسی امید میں ہنستا ہوں گھر چھوڑ آیا ہوں
شمیم انجم متاعِ رنج و غم میں اپنے حصے کی
شریکِ زندگی کے نام لکھ کر چھوڑ آیا ہوں

شمیم انجم وارثی

2/237, Arbando Palli
Garulia, 24 Parganas
Mob: 9038848580 / 9339680799
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 335