شمیم قاسمی
غزل
آنکھوں میںوہی خاص چمک ہے بھی نہیں بھی
اس شہر میں جینے کی للک ہے بھی نہیں بھی
محسوس یہ ہوتا ہے زمیں کھینچ رہی ہے
پرواز مری سوئے فلک ہے بھی نہیں بھی
اب ایسی فضا کو ید بیضا نہیں کہتے
اک عکس ہنر دور تلک ہے بھی نہیں بھی
اب ڈھونڈیئے ایسے میں ہی تشکیک کے پہلو
بازو ہیں سلامت تو کُمک ہے بھی نہیں بھی
اس چھیل چھبیلے کی میں تعریف کیا کروں
انجیل سے چہرے پہ نمک ہے بھی نہیں بھی
بھا جائے جو پہلی ہی نظر میں وہی اچھا
ورنہ کسی ہیرے میں دمک ہے بھی نہیں بھی
کچھ بات ہے ایسی کہ قبا بند رہے گی
کچھ کام ہے ایسا کہ جھجھک ہے بھی نہیں بھی
اب موڈ یہ تیرا کہ غزل پھاڑ یا رکھ لے
اس میں تری یادوں کی مہک ہے بھی نہیں بھی
٭٭٭
SHAMIM QASMI
SHER SHAH STREET, SECTOR D
NEW AZIMABAD COLONY
PATNA 800006
MOB-09304009026