* بچے کے لئے نیند گنوا دیتی ہے *
بچے کے لئے نیند گنوا دیتی ہے
خود جاگتی ہے اس کو سلا دیتی ہے
تمثیل کہاں ممتا کی اس کی کوئی
بچے ہی پہ جاں اپنی لٹا دیتی ہے
دولت کا یہ انبار میاں کیا کرنا
شہرت کا یہ مینار میاں کیا کرنا
سر جھک گیا قدموں پہ زمانے کے جب
پھر جبہ و دستار میاں کیا کرنا
**************************** |