donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shariq Adeel
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شہرکے مختلف علاقوں میں قہر برپا ہ *
(شارق عدیل( مارہرہ)
شہرکے مختلف علاقوں میں
 قہر برپا ہے بم دھماکوں کا
 جسم بکھرے ہوئے ہیں ٹکڑوں میں
ان کو آکر پولیس سمیٹے گی
اور پھر جانچ کے بہانے سے

بے قصوروں کو دھر دبوچے گی
 کہیں ایسا نہ ہو پولیس والے
رکھ دیں دہشت گردو ں میں مجھ کو بھی
فکر لاحق یہ ہو رہی ہے مجھے
 مجھ کو ملزم اگر بنایا گیا
 کون پھر لے گا خیریت میری
 کون گھر بار کو چلائے گا
چھوٹے بچوں کا ساتھ ہے اپنا
 زندگی کے گھنے اندھیروں میں
ان سے وابستہ ہے ہر اک سپنا
بیوی بیمار ہے کئی دن سے
کیسے پورا کروں علاج کا خرچ
 یہ ہی آزار ہے کئی دن سے!
اس پہ جس خوف کی کہانی سے
 ذہن مفلوج ہو رہا ہے مرا
کم نہیں مرگِ ناگہانی سے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 317