* تمہارے حسن پہ شاعر کلام کہتا ہے *
غزل
تمہارے حسن پہ شاعر کلام کہتا ہے
ہمارا دل تمہیں ہردم سلام کہتا ہے
تمہاری شان تو برتر ہے باغِ جنت سے
یہ صرف میں ہی نہیں ، ہر خاص و عام کہتا ہے
جو اُس سے پوچھتا ہے تو ہے کس کا دیوانہ
بڑے ادب سے وہ بس تیرا نام کہتا ہے
وہ میکدے کی طرف دیکھتا نہیں ہرگز
جو تیری مست نگاہوں کو جام کہتا ہے
جہاں پہ رکھا ہے تم نے قدم محبت سے
دل اُس جگہ کو مقدس مقام کہتا ہے
وہ آرہے ہیں مرے گھر میں پھول برسائو
مچل مچل کے مرا دل مدام کہتا ہے
کوئی بھی بات چھپاتا نہیں کبھی شوکت
حدیثِ دل وہ مجھی سے تمام کہتا ہے
شوکت علی صادق
27/29/3, Pilkhana
Howrah-711101
Mob: 9339663385
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|