donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sheen Zad
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ‫ایک "نثری " *
‫ایک "نثری "
""دکھوں کا وجود""
میں جب ستاروں کو کالے دریچوں کی جانب بڑھتے دیکھتا ہوں
تو دکھی ہو جاتا ہوں
پر جب میں ایک ہی ساعت میں لاتعداد کہکشاؤں کو وجود میں آتے دیکھتا ہوں تو میرے اندر وہ خوشی پھو ٹتی ہے 
جس میں پہلے میں ڈوبتا ہوں پھر میرے اردگر کے مناظر ،
اور پھر میرے دیکھتے ہی دیکھتے
وہ خوشی پوری کائنات میں بھر جاتی ہے
اور کالے دریچوں سے اُبل پڑتی ہے
اور کائنات سے باہر نکل جاتی ہے 
جہاں ستارے زیادہ روشن ہیں
جہاں حدوں اور دکھوں کا کوئی وجود نہیں

ش زاد‬
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 322