donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Sheerin Zuban Khanam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تیرا ہی نام *
حمد

تیرا ہی نام
عدم سے عدم تک
میرے بے نور سفر میں
روشنی کی سرگوشی کی طرح
گونجتا رہتا ہے
میرے قدموں میں
صحرائوں کے سارے بگولے
حرف بن کر گونج اٹھتے ہیں
میرے ہونٹوں پر
تیری روشنی
صبح کی پہلی کرن بن کر
اس طرح پھیل جاتی ہے
جیسے ایک مقدس چاندنی
روح کے باغوں میں
ہری پتیوں کی طرح
اپنی ہر دھڑکن میں
میں تجھے محسوس کرتی ہوں
اور ایک مقدس راگنی
میرے وجود میں
یوں پھیل جاتی ہے
کہ سارا سناٹا بول اٹھتا ہے
اور ایک ملکوتی آواز
افق تا افق چھا جاتی ہے
جسے میں کوئی
 نام نہیں دے سکتی
لیکن مجھے معلوم ہے
وہ تیرا ہی نام ہے
ازل سے ابد تک
ہاں میرے خدا
اے میرے خدا

 پروفیسر) شیریں زبان خانم)

Deptt. of Urdu, T.N.B. College
Bhagalpur (Bihar)
Mob: 9431876507
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 276