* کسے پروا ، لگی ہے آگ کس کے آشیانے می *
غزل
کسے پروا ، لگی ہے آگ کس کے آشیانے میں
چمن والے ہیں گم جشنِ چراغاں ہی منانے میں
بھلا میرے سوا ہے کون واقف اِس زمانے میں
کلیجہ خون ہوجاتا ہے بارِ غم اٹھانے میں
نہ دیکھ اے آسماں تو رشک سے میرے نشیمن کو
ہوا ہے صَرف خونِ دل مرا اِس کے سجانے میں
جلا دی آپ نے شمعِ محبت خانۂ دل میں
وگرنہ کون کس کے کام آتا ہے زمانے میں
جو ذمہ دار تھے آرائشِ صحنِ گلستاں کے
وہی مصروف ہیں اب آشیانوں کو جلانے میں
کسی کو کیا خبر اِس کی دلِ کوثرپہ کیا گزری
جفا کا ذکر جب آیا وفائوں کے فسانے میں
شیبا کوثر
Little Flower School
Bara Batra
Aara - 802301
Bhojpur (Bihar)
Mob: 9386271170
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|