* تو غمِ دل کا سہارا کب تھا *
غزل
تو غمِ دل کا سہارا کب تھا
تجھ کو اے دوست پکارا کب تھا
زندگی میری اندھیروں میں رہی
کوئی قسمت کا ستارا کب تھا
اُس سے امیدِ وفا بھی کیسی
وہ جو اپنا تھا ہمارا کب تھا
چھائوں پھولوں کی ملی تھی لیکن
اُس میں اک پل بھی گزارا کب تھا
ساتھ دیتا تھا خوشی میں کوثر
اُس کو غم میرا گوارا کب تھا
شیبا کوثر
Little Flower School
Bara Batra
Aara - 802301
Bhojpur (Bihar)
Mob: 9386271170
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|