* یا خدا ، یا غفور ، یا اللہ *
حمد
یا خدا ، یا غفور ، یا اللہ
رحم کا کر ظہور یا اللہ
رنج و آلام کی ہوئی کثرت
ہے غموں کا وفور یا اللہ
ہم سے اب نیک و بد کا سر تا سر
چھِن رہا ہے شعور یا اللہ
رحمتوں سے معاف فرما دے
جو ہوئے ہوں قصور یا اللہ
تو یقینا ہے بخشنے والا
ہم ہیں عاصی ضرور یا اللہ
ختم کر آزمائشیں یارب
کر مصائب کو دور یا اللہ
تیرے اعدا کو ناز ہے بے حد
توڑ اُن کا غرور یا اللہ
شیبا کوثر
Little Flower School
Barah Batrah, Arrah, Bhojpur-802301 (Bihar)
Mob: 9386271170
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
…………………………………… |