* تیری چاہت کی جب مہربانی ہوئی *
غزل
تیری چاہت کی جب مہربانی ہوئی
میرے دل کی فضا دھانی دھانی ہوئی
تیرے آنے کی خوشبو جو آنے لگی
رُت مرے پیار کی زعفرانی ہوئی
وہ مجھے جیت کر لے گیا ایک دن
میری جھوٹی انا پانی پانی ہوئی
پیار میرا مکمل نہیں ہوسکا
زندگی اک ادھوری کہانی ہوئی
اب مرے پیار کو لوگ دہرائیں گے
ہیر رانجھا کی چاہت پرانی ہوئی
کوئی میراسے جاکر تو یہ پوچھتا
یہ شکھا پیار میں کیوں دِوانی ہوئی
شکھا سریواستو
W/O, Sunil Srivastava
E-1/Q07, Vinay Khand-1
Gomti Nagar
Lucknow-226010 (U.P)
Mob: 9532400066
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|