* اڑا لے گئی وہ ہوا تنکا تنکا *
غزل
اڑا لے گئی وہ ہوا تنکا تنکا
کہ برسوں جو میں نے چنا تنکا تنکا
نظر لگ گئی کس کی اس آشیاں کو
اسی غم میں برسوں جلا تنکا تنکا
نہ طوفاں ہی آئے نہ بجلی گرے اب
کرے گا یہ حق سے دعا تنکا تنکا
جلا تو دیا تونے اے برق لیکن
زمانے کو دے گا ضیا تنکا تنکا
کروں گی میں تعمیر جب بھی نشیمن
خدا ہی کرے گا عطا تنکا تنکا
کہاں ہے ، کہاں آج شوبھاچمن کی
کسے دے رہا ہے صدا تنکا تنکا
شوبھا چندر پاریک
392, Gaitor Road
Barhampuri
Jaipur-302002
(Rajisthan)
Mob: 9314962065
Ph:0141-2671642
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|