* صبح تک انتظار کرتا ہے *
صبح تک انتظار کرتا ہے
دل ، ترا اعتبار کرتا ہے
تو نہ آے تو حجتیں خود سے
شام تک بےشمار کرتا ہے
ترے آنے کا جب بھی سنتا ہے
دل، بہت بےقرار کرتا ہے
روز اک غم نیا عطا کر کے
کیوں ہمیں سوگوار کرتا ہے
جس نے رکھی وفا کی لاج سہیل
بس وہی سچا پیار کرتا ہے
شاعر : سہیل احمد |