donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Suhail Farooqui
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* عجیب روگ لگایا ہے جان کے پیچھے *
غزل

عجیب روگ لگایا ہے جان کے پیچھے
پڑا ہوا ہوں اُسی بدگمان کے پیچھے

فضول کرتی ہے سورج سے بے رُخی کا گلہ
وہ کھولیاں جو ہیں اونچے مکان کے پیچھے

بدل گیا ہے بہت اب مزاج راہبری
ضعیف لوگ  رہیں  نوجوان  کے  پیچھے 

نہیں تو بارشِ رحمت کہاں سے آتی ہے
کوئی ضرور ہے اس آسمان کے پیچھے

خود اپنے چاک گریباں کو دیکھتا ہی نہیں
وہ کیسا ملک ہے ہندوستان کے پیچھے

بہا کے لے گئی اپنی قیام گاہ کہاں
جو اک ندی تھی ہمارے مکان کے پیچھے

نظر سے اہل نظر کی چھپی نہیں ہے سہیل
جو پستیاں ہیں امیروں کی شان کے پیچھے 
…………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 254