donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Suhail Farooqui
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* زندگی درد کی تصویر اگر ہوجائے *
غزل

زندگی درد کی تصویر اگر ہوجائے
اہلِ دل کیلئے فردوسِ نظر ہو جائے 

تیری معراج اسی میں ہے کہ اے شامِ فراق 
حُسن تیرا نہ ڈھلے اور سحر ہو جائے 

آدمی وہ ہے کہ انگاروں میں بھی پھول بنے
برف میں کوئی دبا دے تو شرر ہو جائے

یوں لٹاتی ہیں گہر اشک کے میری آنکھیں
جیسے نادار کوئی صاحب زر ہو جائے

وقت کب کس کا بدل جائے اڑائو نہ مذاق 
کوئی زردار اگر دست نگر ہو جائے

گھر کو جاتے ہوئے پھر ایک نظر دیکھ چلیں 
کیا خبر لوٹ کے آئیں تو کھنڈر ہو جائے

جس کو کہتے ہیں ہنر وہ بھی ہے توہینِ ہنر
با ہنر کو جو یہاں زعمِ ہنر ہو جائے

یا مری آنکھوں سے بینائی ہی لے لے یارب
یا زمانے کا یہ منظر ہی دگر ہو جائے

یہ بھی ممکن ہے کہ اس دل کی تباہی سے سہیل
بے خبر ہم بھی رہیں ان کو خبر ہوجائے
………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 289