* نوکِ مژگاں ذرا بھگو لینا *
غزل
نوکِ مژگاں ذرا بھگو لینا
شب ہو تنہائی کی تو رو لینا
وصل کی شب کا یہ تقاضا ہے
رات ڈھلنے کے بعد سو لینا
جب بھی آنا ہمارے گھر کی طرف
اے صبا اُن کے گھر بھی ہو لینا
یاد میں اُس کی اپنے اشکوں سے
اپنے ہر زخمِ دل کو دھو لینا
سخت مشکل ہے زرد موسم میں
تخمِ امید کوئی بو لینا
بات کرنا کبھی جو ساحر سے
سچ کے پانی سے منہ کو دھو لینا
ڈاکٹر) سلطان ساحر)
12, Jola Para Masjid Lane, Tikia Para
Howrah-711101
Mob: 9830834087
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|