* اک وردِ باشفا ہے صل علیٰ محمدؐ *
نعت
اک وردِ باشفا ہے صل علیٰ محمدؐ
قرآن میں لکھا ہے صل علیٰ محمدؐ
سب سے عزیز جو ہے اللہ کو وظیفہ
سرکار کی ثنا ہے صل علیٰ محمدؐ
اُس کے گناہ سارے اللہ بخش دے گا
جو پڑھ کے مرگیا ہے صل علیٰ محمدؐ
بکھرا ہے نور ہرسو ، کہتے ہیں یہ نظارے
تحریرِ پُرضیا ہے صل علیٰ محمدؐ
میں نے جنابِ واعظ کو مشکلوں میں اکثر
پڑھتے ہوئے سنا ہے صل علیٰ محمدؐ
مٹی کے ڈھیر کو بھی سونا بنا دیا ہے
یہ فیضِ مصطفیٰؐ ہے صل علیٰ محمدؐ
اللہ اور بندوں کے درمیان ساحرؔ
یہ دیں کا سلسلہ ہے صل علیٰ محمدؐ
سلطان ساحر
12, Jola Para Masjid Lane
Tikia Para, Howrah-711101
Mob: 9830834087
بشکریہ ’’صل علیٰ محمد‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
…………………………… |