donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Suraiya Saulat Hussain
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کہنے کا حمد مجھ کو ارماں ہے اللہ ال *
حمد

کہنے کا حمد مجھ کو ارماں ہے اللہ اللہ
ہستی سنوارنے کا ساماں ہے اللہ اللہ

نظرِ کرم کی تیری میں منتظر تھی کب سے
جانب سے تیری آیا فرماں ہے اللہ اللہ

جلوے دکھائے تیرے ، آنکھوں کی یہ بصارت
ہر شے میں تو ہے پنہاں ایقاں ہے اللہ اللہ

بخشیں ہیں نعمتیں سب تیرا کرم ہے مجھ پر
میرا وجود تجھ پر قرباں ہے اللہ اللہ

دیتے ہیں ضوفشانی راتوں کو ماہ و انجم
اور آفتاب دن کا اعلاں ہے اللہ اللہ

گونجے اذاں ہے تیری میری سماعتوں میں
سجدہ سجود کرنا ایماں ہے اللہ اللہ

کرتی ہوں میں ثریا شکران کوٹی کوٹی
تونے عطا کیا جو قرآں ہے اللہ اللہ

ثریا صولت حسین

1702, Star Regency Gardens, Sector-6
Kharghar, Navi Mumbai-410210
Mob: 9930783561
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 294