ممکن نہیں کسی سے اہانت رسول کی
اک سعی_ رائیگاں ہے یہ محنت فضول کی
کوشش ہوئ ہے جب بھی مخالف بہے ہوا
دنیا میں کچھ سوا ہوئ عزت رسول کی
پامال کررہےہیں جو ہرطرح کےحقوق
انکےہی لب پی رہتی ہیں باتیں اصول کی
مغرب نےخوب زور_ تعصب لگا لیا
خوشبو ذرا نہ کم ہوئ عصمت کے پھول کی
بدنام کرنےمرسل_ اعظم کو جب چلا
کافر کو کو بہ کو ملی شہرت رسول کی
شارب جو اہل بیت سے رکّھے مخاصمت
اسکے لئے نہیں ہے شفاعت رسول کی
****