سید اقبال رضوی شارب
میری کمیوں کا تماشہ نہیں ہونے دیتا
میرا مولا مجھے رسوا نہیں ہونے دیتا
دل میں ایک نور جگا دیتا ہے عشق احمد
شرک و باطل کا اندھیرا نہیں ہونے دیتا
دشمن آل نبی بخت کا مارا ٹھہرا
اپنی فکروں میں اجالا نہیں ہونے دیتا
لب پہ رہتا ہے مرے ذکر خدا صبح و مساء
یہ وظیفہ مجھے تنہا نہیں ہونے دیتا
ہے مجھے اپنے گناہوں کی خبر اے شارب
کوئی تو ہے جو اضافہ نہیں ہونے دیتا
************