نعت
سید اقبال رضوی شارب
ممکن نہیں کسی سے اہانت رسول کی
اک سعیِ رائیگاں ہے یہ محنت فضول کی
کوشش ہوئی ہے جب بھی مخالف بہے ہوا
دنیا میں کچھ سِوا ہوئی عزّت رسول کی
پامال کر رہے ہیں جو ہرطرح کے حقوق
ان کےہی لب پی رہتی ہیں باتیں اصول کی
مغرب نے خوب زورِ تعصّب لگا لیا
خوشبو ذرا نہ کم ہوئی عصمت کے پھول کی
بدنام کرنے مرسلِ اعظم کو جب چلا
کافر کو کوبہ کوملی شہرت رسول کی
شارب جو اہل بیت سے رکّھے مخاصمت
اسکے لئے نہیں ہے شفاعت رسول کی
۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸