donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Waheedul Qadri Arif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کام ہے اپنی بے خودی سے مجھے *
الف فورم کے ہفتہ وار فی البدیہہ مشاعرہ کے لئے تحریر کردہ اشعار:

کام ہے اپنی بے خودی سے مجھے
پھر سروکار کیا کسی سے مجھے

لاکھ کوشش سے جو نہ مل پایا
مل گیا آنکھ کی نمی سے مجھے

زندگی مجھ سے چاہتی کیا ہے
چاہئے کیا ہے زندگی سے مجھے

غم میں خوشیوں کا امتزاج ملا
رنج ملتے رہے خوشی سے مجھے

خود کی پہچان اور بڑھتی گئی
جب ملا کوئی بے رخی سے مجھے

خیر ہو جس کو چھوڑ آئے تھے
پھر گذرنا ہے اس گلی سے مجھے

لوگ تم سے کہاں رہے عارفؔ
تم بھی لگتے ہو آخری سے مجھے
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 322