donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syed Waheedul Qadri Arif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جس طرف آپ کے نقشِ کفِ پا جاتے ہیں *
جس طرف آپ کے نقشِ کفِ پا جاتے ہیں
 بس اُسی سمت میں ہم اہلِ وفا جاتے ہیں
 
قلبِ مضطر کو سکوں آج میسّر ہوگا
 آج لینے کو اثر حرفِ دعا جاتے ہیں
 
ظلمتِ شب میں‘ مناجات میں‘ تنہائی میں
 ہم کبھی وقتِ سحر اشک بہا جاتے ہیں
 
بے خودی ہے یہ مئی عشق کی اس کے باعث
 جو نہوں ہوش میں وہ ہوش میں آ جاتے ہیں
 
پھر کسی شخص کی گفتار سے احساس ہوا
 بحرِ زخّار بھی کوزے میں سما جاتے ہیں
 
کیا غضب ہے کہ مری شمعِ شبستانِ اُمید
 میں جلاتا ہوں وہ آ آ کے بجھا جاتے ہیں
 
چاہتے اور ہیں ہم زیست سے اپنی لیکن
 تجربے زیست کے کچھ اور سکھا جاتے ہیں
 
ایسے لگتا ہے کہ رونق ہی چلی جاتی ہے
 آپ اس بزم سے اس طرح  سے کیا جاتے ہیں
 
لو چراغوں کی ہوئی جاتی ہے مدّھم عارفؔ
اک چراغ اور سرِ راہ جلا جاتے ہیں
 
سید وحید القادری عارفؔ
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 303