* سدا سے ترے مجھ پہ انعام ہیں *
حمد
سدا سے ترے مجھ پہ انعام ہیں
ہیں انعام بھی اور اکرام ہیں
جو مانگا دیا ، اور دیا بے طلب
پھری میں ، ترے در سے محروم کب
ترے فضل کی کچھ نہیں انتہا
جو آیا ترے در پہ وہ خوش ہوا
تری شانِ رحمت سے ہے یہ بعید
پھرے در سے تیرے کوئی نا امید
کرم کر مرے حال پر بھی کریم
کہ ہے نام تیرا غفور الرحیم
خزاں میں ہے جو آج فصلِ بہار
یہ سب فضل تیرا ہے پروردگار
یہ فصلِ بہاری رہے تاحیات
ہو بہتر کی بہتر حیات اور ممات
سیدہ خیر النساء بہتر
والدہ مولانا ابوالحسن علی ندوی
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|