donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syeda Nasreen Naqqash
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وقت کی تپتی ردا پر عقل کا فرمان لکھ *
(سیّدہ نسرین نقاش (سری نگر

وقت کی تپتی ردا پر عقل کا فرمان لکھ 
ہے اگر شیطان تو شیطان کو انسان لکھ
دوست ڈاکو بن کے آئے اور تُوپہچان لے
دوستی کا ہے تقاضا اس کو تو انجان لکھ
روٹیاں ملتی ہیں جس سے اور وہ بھوکا رہے
عہدِ حاضر میں اُسے تو ہند کا دہقان لکھ
دشمنِ جانی بھی گھر پر گر ترے آجائے کل
یہ ترا اخلاق کہتا ہے اسے مہمان لکھ
ابتدا ہی اتنا کی شکل ہے اِک دوسری
خامشی گر دیر پا ہو اس کو تو طوفان لکھ
ہیں نظر میں تیری نسریں اور کے عیب و ہنر
تو ہے کیا؟ پہچان خود کو پنی تو پہچان لکھ

Editor"Sada" Khandan Bhawan, Nawa Kadal, 
Sringar-190002 (Kashmir)
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316