donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Syeda Nasreen Naqqash
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شرارہ کوئی خار و خس میں نہیں ہے *
غزل

شرارہ کوئی خار و خس میں نہیں ہے
تڑپ زندگی کی نفس میں نہیں ہے

جو لہرا کے اٹھی ہے مقتل میں ہر سو
وہ خوشبو گلابوں کے رس میں نہیں ہے

مرے گھر میں ہے موت کا آنا جانا
مری سانس بھی میرے بس میں نہیں ہے

یہ فرمان ہے اہلِ فکر و نظر کا
محبت کی دولت ہوس میں نہیں ہے

خضر بھی گریزاں ہے عزمِ سفر سے
کشش بھی صدائے جرس میں نہیں ہے

وہ کیا ظلمتوں میں اجالے کریں گے
یہ بجھتے چراغوں کے بس میں نہیں ہے

چمن خور پیڑوں کو جو کاٹ پھینکے
وہ تیشہ مری دسترس میں نہیں ہے

سیدہ نسرین نقاش

Sada International
Post Box No. 849
G.P.O, Sri Nagar
(Kashmir)
Mob: 9596045887
s_i_kashani@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 335