* تو ربِّ لاشریک و غفور الرحیم ہے *
حمد
تو ربِّ لاشریک و غفور الرحیم ہے
تو خالق و قدیر و خبیر و علیم ہے
سارا جہان غرق ہے تیرے ہی نور میں
ہے جلوہ تیرے نور کا ہرجا ظہور میں
فرشِ زمیں سے عرشِ بریں تیری کائنات
تیری نگارشات ہیں یہ سارے ممکنات
تجھ سا نہ منتظم نہ کوئی کارساز ہے
ہر لمحہ تو عیاں ہے ہر اک لمحہ راز ہے
دشت و جبل کی رات کی ویرانیوں میں تو
بادِ سموم و بحر کی گہرائیوں میں تو
پنہاں ہے تو ہی رنگ و شفق کوہسار میں
ظاہر ہے تو ہی زمزمۂ آبشار میں
نسرین کیا لکھے گی تری حمد اے خدا
اپنے قلم کو ہاتھ سے کرتی ہے اب جدا
سیدہ نسرین نقاش
Sada International, Post Box No. 849
G.P.O, Sri Nagar, (Kashmir)
Mob: 9596045887
Email: s_i_kashani@yahoo.com
بشکریہ غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|