* ساتھ بادِ صبا کے چلتی ہوں *
غزل
ساتھ بادِ صبا کے چلتی ہوں
میں ہوں خوشبو قدم ٹہلتی ہوں
مجھ کو دنیا کا کوئی خوف نہیں
میں تو خوفِ خدا میں پلتی ہوں
اتنا خود پر ہے اعتبار مجھے
گھر سے بے خوف میں نکلتی ہوں
لوگ چہرے بدلتے رہتے ہیں
میں تو بس آئینہ بدلتی ہوں
آگ ہی آگ ہے زمینِ غزل
میں کھلے پائوں اُس پہ چلتی ہوں
میری غزلیں مری سہیلی ہیں
اپنی غزلوں سے میں بہلتی ہوں
خاکِ پائے بزرگ لے کر میں
ناز اپنی جبیں پہ ملتی ہوں
سیدہ ساجدہ ناز
Sheristan
Ahmad Nagar
Baranpur-713325
Asansol (W.B)
Mob: 9832156786
sajda.naaz@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|