* اِس اک خیال سے کانٹوں کو پھول کرتی *
نعت پاک
اِس اک خیال سے کانٹوں کو پھول کرتی ہوں
میں پیرویٔ نگاہِ رسولؐ کرتی ہوں
صبا کبھی تو اُڑا کر مدینے پہنچے گی
اسی یقین پہ میں خود کو دھول کرتی ہوں
رسولِ پاکؐ نے جو کچھ بھی اختیار کیا
میں اُس اصول کو اپنا اصول کرتی ہوں
مرے نبیؐ کی زباں سے جو نکلا سچ ہے وہی
زمانہ کچھ بھی کہے میں قبول کرتی ہوں
کبھی تو جلوے سمیٹوں گی شاہِ طیبہ کے
میں دل کو محورِ جائے نزول کرتی ہوں
کہیں اے ناز فسردہ نہ ہوں رسولؐ مرے
اسی سبب ، نہیں خود کو ملول کرتی ہوں
سیدہ ساجدہ ناز
Sheristan, Ahmad Nagar, Baranpur-713325,
Asansol (W.B) Mob: 9832156786
Email: sajda.naaz@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|