* محمدؐ اسم ہے اک انقلابی قوت کا *
نعت پاک
محمدؐ اسم ہے اک انقلابی قوت کا
محمدؐ اسم ہے فکر و نظر کی رفعت کا
مبارک اسم یہ جب بھی زباں پہ آتا ہے
ہمیں بھی ہوتا ہے احساس اپنی عظمت کا
جو گزرے ہیں سبھی غوث و قطب ، ولی اللہ
کرشمہ ہے یہ فقط آپؐ ہی کی نسبت کا
جو صبح و شام درود و سلام بھیجتے ہیں
ہے سایہ اُن کے سروں پر خدا کی رحمت کا
ہماری زیست میں جو نظم و ضبط ہے عالیؔ
وسیلہ ہے یہ ہمارے نبیؐ کی سنت کا
سیدہ زاہدہ النساء عالیہ
Baith-Al-Zahed
380, Hanumanth Nagar
Ramanhall, Near Rameshwar Temple
Chickmanglur-577101
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|