* جہاں میں ہے یارب فقط نام تیرا *
حمد
جہاں میں ہے یارب فقط نام تیرا
ہر اک شے سے ملتا ہے پیغام تیرا
ہمیں نسخۂ کیمیا جو دیا ہے
بہت خوب یارب ہے انعام تیرا
ہماری ہی نظروں میں طاقت نہیں ہے
ہر اک شے میں جلوہ تو ہے عام تیرا
جو ہیں نیک بندے اُنہیں کو ہے حاصل
بہت قیمتی ہے ہر الہام تیرا
یہی ارضِ خاکی ہے جنت ہماری
یہاں ہم کو حاصل ہے اکرام تیرا
مئے معرفت کاش ہوجائے حاصل
مرے دل کو دُردِ تہِ جام تیرا
تبسم ابھی تک زمانہ ہے حیراں
کسی نے نہ دیکھا در و بام تیرا
تبسم فرحانہ
Road No.7, New Karimganj
Gaya-823001 (Bihar)
Mob: 9430056678
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|