* زندگانی سو رہی ہے موت کی آغوش میں *
غزل
زندگانی سو رہی ہے موت کی آغوش میں
پھر بھی ہنگامہ بپا ہے وادیٔ خاموش میں
تھا جنوں سر پر کہ میں سورج اُگائوں گی ضرور
رات کی بانہوں میں میں جکڑی گئی ہوں جوش میں
شام کے آنچل نے تو مدہوش کرڈالا ہمیں
خیر سے پہلے پہر ہی آگئے ہم ہوش میں
بوجھ اپنا بھی اٹھانا ہوگیا ہے اب محال
درد اتنا بڑھ چکا ہے آدمی کے دوش میں
وہ کسی مفلس کے حالِ زار کو سمجھیں گے کیا
زندگی جن کی کٹی ہے نازؔ نان و نوش میں
تبسم نازؔ
C/O Late S.M.Jeelani
Milkiana, Kahar Toli
Phulwari Sharif
Patna (Bihar)
Mob: 9308797925
Ph: 0612-6954269
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|