* دونوں عالم جگمگاتا ہے نبیؐ کے نور *
نعت پاک
دونوں عالم جگمگاتا ہے نبیؐ کے نور سے
پوچھئے طیبہ کی تابانی ملک سے ، حور سے
تیری امت ہے پریشاں تیرا شیدائی غریب
کہنے آئے ہیں کہانی اپنی کوسوں دور سے
کالی کملی والے ہم کب سے کھڑے ہیں منتظر
اور کتنا امتحاں لیجے گا ہم مجبور سے
دل کی ساری حسرتیں دل میں ہیں قیدی کی طرح
پوچھنا کیا حالِ دل مولا دلِ مجبور سے
اپنے در پر کیوں بلا لیتے نہیں رنجور کو
اک تبسم نے پکارا ہے بہت ہی دور سے
تبسم ناز
C/O Late S.M.Jeelani, Milkiana, Kahar Toli
Phulwari Sharif, Patna (Bihar)
Mob: 9308797925 / 9162537123
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|