* بہار آئے گی جب ، تم بھی یاد آئو گے *
غزل
بہار آئے گی جب ، تم بھی یاد آئو گے
ذرا بتائو کہاں تک ہمیں ستائو گے
’چھوئوگے کلیوں کو‘ پھولوں کو ، چاہے ڈالی کو
ہمارے پیار کی خوشبو سبھی میں پائو گے
کبھی بھی آکے نہ پوچھا جو باحیات رہے!
توکیسے کہہ دوں میری قبر تک بھی آئو گے
مذاق اڑایا ہے تم نے مری وفائوں کا
وفا کی راہ میں تم بھی فریب کھائو گے
سکونِ دل کے لئے اب خدارا آجائو
تم اپنی روزیؔ کو کب تک یوں ہی رلائو گے
تحسین روزیؔ
C/O. Parwez Anjum
Baitush Shafee
Mewa Sao Lane
Sultan Ganj
Patna-400006 (Bihar)
Mob: 8877315445
**** |